ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تشددسے متاثرشیلانگ میں حالات معمول پر

تشددسے متاثرشیلانگ میں حالات معمول پر

Sat, 09 Jun 2018 23:35:13    S.O. News Service

شیلانگ ،09؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )میگھالیہ میں ہوئی جھڑپوں کے ہفتے بھر بعد شیلانگ میں حالات آہستہ ۔ آہستہ معمول پرآرہے ہیں۔شہر میں کہیں سے بھی تشددکا کوئی تازہ واقعہ درج نہیں کیاگیاہے، جس وجہ سے حکام نے دن کے کرفیو میں نرمی دی ہے۔میگھالیہ کے دارالحکومت میں 29 مئی کوتشددہوگیاتھا۔ شہر کے پنجابی لین علاقے میں سکھ باشندوں اور ریاست نقل و حمل کی بسوں کے ڈرائیوروں کے درمیان تنازعہ کے بعد تشدد ہواتھا۔مشرقی پہاڑیوں کے ڈپٹی کمشنر پی ایس داھار نے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں میں صبح سات بجے سے شام چار بجے کے درمیان 14 شورش زدہ علاقوں میں کرفیو میں نرمی دی گئی ہے۔موبائل فون ،پیغام رسانی سروس بحال کردی گئی ہے لیکن موبائل انٹرنیٹ سروس اب بھی بندہے۔میگھالیہ کے پولیس ڈائریکٹر جنرل ایس بی سنگھ نے کہا کہ کچھ اوروقت تک شہر میں سیکورٹی فورس بنے رہیں گے۔مجسٹریٹ کی تحقیقات کی رپورٹ کو دو ہفتوں میں دی جائے گی۔


Share: